جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی امیدوار نے سینٹ ٹکٹ کیلئے بھاری رقم کی آفر دی، مریم نواز نام سامنے لے آئیں

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حویلی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز میں باغ میں گئی، اسی باغ میں مجھ سے ایک دن پہلے اپنی نئی نویلی اے ٹی ایم کے پاس آکر عمران خان نے جلسہ کیا تھا، سرکاری اخراجات کے باوجود اس جلسے میں باغ کے لوگوں نے جانے سے انکار کردیا اور جب میں باغ گئی تو یقین جانیں باغ والوں نے میرا ایسا استقبال کیا کہ میں ساری زندگی نہیں بھول سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ باغ میں جس امیدوار کو اسلام آباد سے اسمگل کرکے آزاد کشمیر لائے ہیں، تنویر الیاس صاحب، ان پر الزام لگا ہے کہ انہوں نے ایک افسر کو ایک ارب روپے کی رشوت دی۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں مجھے ایک بات بتائیں جو آپ کے ووٹ کو ایک ارب روپے میں خریدنے کی کوشش کرے کیا وہ گیدڑ آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2016 میں نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو انہی سردار تنویر الیاس نے مسلم لیگ(ن) سے سینیٹ کا ٹکٹ مانگا تھا اور یہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے۔مریم نواز کے مطابق سردار تنویر الیاس نے نواز شریف کو پیغام دیا تھا کہ میں 50 کروڑ روپے پارٹی فنڈ میں دیتا ہوں مجھے ٹکٹ دیں لیکن نواز شریف نے واپس پیغام دیا کہ نواز شریف ٹکٹ دیتا ہے اپنی جماعت کو بیچتا نہیں۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ کشمیر کے عوام آج یہ پوچھ رہے ہیں کہ رشوت پکڑنے والے کو، رشوت لینے والے کو تو آپ نے پکڑ کر نوکری سے برخاست کردیا لیکن جس نے رشوت دی ہے، جو رشوت دے کر خریدنے والا ہے وہ عمران خان کے ساتھ اسٹیج پر کیوں بیٹھا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ورلڈ کپ جیت کر بھارت کو اتنا حوصلہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کردے اور جب تمہارے وزیر نے آزاد کشمیر کا جھنڈا پکڑایا تو اس جھنڈے کو ہاتھ لگانا بھی مناسب نہیں سمجھا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج تم آزاد کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بناکر آزاد کشمیر سے اس کا جھنڈا بھی چھیننے آئے ہو، فارورڈ کہوٹہ والوں حویلی والوں میں آپ کو خبردار کرنے آئی ہوں کہ یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ آپ کے الیکشن پر ڈاکا ڈال کر اپنا کٹھ پتلی وزیراعظم یہاں لاکر آپ سے آپ کی آزادی، آپ کی پہچان، آپ کا جھنڈا، آپ کا تشخص، آپ

سے آپ کی سرزمین چھینی جائے اور آپ کو پاکستان کا صوبہ بنادیا جائے لیکن جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی تختیاں، جعلی مینڈیٹ، جعلی منصوبے، جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھو کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی جعلی دعویٰ نہیں چلے گا۔مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ سردار تنویر الیاس جسے

پاکستان تحریک انصاف میں کوئی جانتا ہی نہیں تھا، جو چند سال پہلے مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ مانگ رہا تھا، اس کے ہاتھوں تم کتنے میں بکے ہو، میں پوچھتی ہوں اس نئی نویلی اے ٹی ایم سے کشمیریوں کا ووٹ کتنے روپے میں خریدا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے سرکاری محکمے کے افسر کو ایک ارب روپے رشوت کی پیشکش کی ہو اس

نے ٹکٹ لینے کے لیے عمران خان کو کیا دیا ہوگا، یہ بھی میں بتادوں یہ مریم نواز شریف، عمران خان نہیں کہہ رہا، یہ اخبارات کی رپورٹس کہہ رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ عمران خان نے کیا لڑنا ہے، نواز شریف کو مودی کو یار کہنے والے نے خود کشمیر مودی کی جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی

کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ چین نے سی پیک پر کام بند کردیا ہے، داسو ڈیم پر چینیوں پر حملہ ہوتا ہے اور 10 چینی مارے جاتے ہیں، چین جو نواز شریف کے دور میں سرمایہ کاری کررہا تھا آج اپنے لوگوں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ دن دیہاڑے افغانستان کے

سفیر کی بیٹی اغوا ہوجاتی ہے اور بجائے اس کے کہ معافی مانگی جاتی وزارت داخلہ کے بیانات آرہے ہیں کہ وہ اس لیے اغوا ہوئی ہے وہ وہاں اکیلی تھی، ٹیکسی میں بیٹھی تھی، انہیں شرم آنی چاہیے، اس کی حفاظت ان کی ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ جس دن شہید برہان وانی کی برسی تھی اس دن وزارت خارجہ میں ناچ گانا ہورہا تھا۔مریم

نواز نے کہا کہ میرا دل نہیں ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کا نام ایک جملے میں لیا جائے، عمران خان کی اتنی اوقات نہیں ہے کہ اس کا نام نواز شریف کے ساتھ لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے غداری کا اتنا بڑا لقب ملتا ہے، غداری، چوروں اور ڈاکوؤں کا لقب باٹنے کیلئے فیکٹریاں کھول رکھی ہیں، جس کا عوام کے میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، اس کیلیے پٹاریاں کھل جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…