پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ 5منزلہ جلسہ دیکھا مریم نواز

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا۔(ن)لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کے لیے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں،خوشی ہے نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں،عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا، عوام نے مسترد کر دیا،ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا، عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے، تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں،

مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈگزشتہ روز باغ کیسرکاری جلسے میں آئے تھے، انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار صرف ایک

اے ٹی ایم مشین ہے، اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا تاہم کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں عوام نے مسترد کردیا، کراچی سے خیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نے مستردکردیا، ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا، اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…