ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کورونا ٹیسٹ کیلئے روکنے پر تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی بلاول آفریدی آپے سے باہر ،ایئرپورٹ حکام بھی ڈٹ گئے

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے روکے جانے پر خیبر پختونخوا کے ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی کا پارہ گھوم گیا۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاشقند اور بشکیک سے آنے والی 2 پروازوں پر تاشقند میں جاری کانفرنس

میں شرکت کے بعد پاکستانی وفود اور عام مسافر اسلام آباد پہنچے، پاکستانی حکام کے کورونا ٹیسٹ اسٹیٹ لاونج میں ہونا تھے، اچانک وفود کے ساتھ مسافر بھی لاؤنج سے نکل کر انٹرنیشنل آرائیول ہال سے باہر جانے لگے اور حکام کے ہمراہ دیگر مسافر بھی کورونا ٹیسٹ کے کاونٹر کراس کر گئے۔بغیر ٹیسٹ مسافروں کو جاتا دیکھ کر ہیلتھ و ویجلینس کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو روکنا شروع کیا، ان ہی مسافروں میں پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے، انہیں روکے جانے پر بلاول آفریدی غصے میں آگئے ، انہوں نے ایئرپورٹ حکام سے کہا کہ ان کے ٹیسٹ وہاں آنے پر بھی ہوچکے اور ویسے بھی وہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری و ڈی جی سمیت مختلف لوگ بغیر ٹیسٹ کرائے ایئرپورٹ سے نکل چکے ہیں۔حکام نے بلاول آفریدی کو بتایا کہ 150سے زائد مسافروں میں کوئی بھی ٹیسٹ سے مبرا نہیں، وفود اور سرکاری افسران اسٹیٹ لاونج میں ٹیسٹ کروا کر گئے ہیں، ایئرپورٹ حکام نے بلال آفریدی سمیت تمام مسافروں کے ٹیسٹ لیے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…