ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضورۖگھر میں بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت عائشہ آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اتنے میں حضرت ابوبکر اجازت لے کر اندر آئے، پھر۔۔۔

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضورؐ (گھر میں) بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت عائشہؓ آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اتنے میں حضرت ابوبکرؓ اجازت لے کر اندر آئے۔ پھر حضرت عمرؓ اجازت لے کر اندر آئے پھر حضرت سعد بن مالکؓ اجازت لے کر

اندر آئے پھر حضرت عثمانؓ اجازت لے کر اندر آئے، حضورؐ باتیں کر رہے تھے۔ اور حضورؐ کے گھٹنے کھلے ہوئے تھے (باقی حضرات کے آنے پر تو حضورؐ ایسے ہی رہے لیکن) حضرت عثمانؓ کے آنے پر حضورؐ نے اپنے گھٹنوں پر کپڑا ڈال دیا۔ اور اپنی زوجہ محترمہ (حضرت عائشہؓ)سے فرمایا ذرا پیچھے ہٹ کر بیٹھ جاؤ۔ یہ حضرات حضورؐ سے کچھ دیر بات کرکے چلے گئے تو حضرت عائشہؓ نے عرض کیا یانبی اللہؐ! میرے والد اور دوسرے صحابہ اندر آئے تو آپؐ نے نہ تو گھٹنے پر اپنا کپڑاٹھیک کیا اور نہ مجھے پیچھے ہونے کو کہا۔حضورؐ نے فرمایا کیا میں اس آدمی سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے حیا کرتے ہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے فرشتے عثمان سے ایسے ہی حیا کرتے ہیں جیسے اللہ اور رسولؐ سے کرتے ہیں۔ اگر وہ اندر آتے اور تم میرے پاس بیٹھی ہوتیں تو وہ نہ تو بات کر سکتے اور نہ واپس جانے تک سر اٹھا سکتے۔ (احکامات حجاب سے پہلے کا واقعہ ہے)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…