اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین انتخابی اصلاحات کے معاملے پر برف پگھلنے لگی بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

datetime 18  جولائی  2021

اسلام آباد ( آن لائن) الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین انتخابی اصلاحات کے معاملے پر برف پگھلنے لگی ہے، الیکشن کمیشن نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ کی بھی آزمائش کی جائے

گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آنے والے بلدیاتی انتخابات اور کینٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو شامل کرنے کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں انٹرنیٹ ووٹنگ مشینوں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے لیے وزارت سائنس وٹیکنالوجی سمیت غیر ملکی فرمز کو اپنی مشینیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے آنے والے عام انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے زیادہ سے زیادہ تجربات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین انتخابی اصلاحات پر بھی برف پگھلنے لگی ہے اور حکومت نے انتخابی اصلاحات بل پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر وزارت قانون و انصاف کو مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق آگر متعلقہ اداروں کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اگر الیکشن کمیشن کے سامنے قابل عمل منصوبہ پیش کیا گیا تو آنے والے بلدیاتی اور کینٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اس کا آزمائشی بنیادوں پر تجربہ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…