کورونا سے پاکستانی ڈپریشن کا شکار بے روزگار افراد خودکشی کی جانب مائلٗ ہوشربا انکشافات

18  جولائی  2021

کراچی (این این آئی) سندھ میں کرائی گئی تحقیق کے مطابق کورونا نے شہریوں کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا، 62 فیصد افراد بے روزگار ہوگئے، کئی افراد خودکشی کی جانب مائل نظر آئے۔سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کورونا وبا کے ذہنی صحت پر اثرات پر کی گئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق 42 فیصد افراد ڈپریشن کے مرض میں پائے گئے، جن میں سے 25 فیصد افراد خودکشی کی جانب مائل نظر آئے۔تحقیق کے دوران مجموعی طور پر 62 فیصد افراد کے بے روزگار ہونے کا انکشاف ہوا، دیہی آبادی کے 81 فیصد جبکہ شہری آبادی کے 43 فیصد افراد متاثر ہوئے۔مشکل حالات میں 36 فیصد افراد نے دیگر لوگوں سے پیسے ادھار لیے، 21 فیصد افراد اپنی جائیدادیں، مال اور مویشی فروخت کرنے پر مجبور ہوئے۔ 76 فیصد افراد کو احساس یا دیگر سرکاری پروگرامز کے تحت کوئی مالی مدد نا مل سکی۔سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق صوبے سے مجموعی طور پر 14 سو 94 افراد تحققیق کا حصہ بنے، جن میں 48 فیصد مرد جبکہ 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔سروے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے تحت مختلف این جی اوز اور اداروں کی معاونت سے مئی تا جون 2021 کے درمیان 12 اضلاع میں کیا گیا، شہری اور دیہی آبادی سے چھ چھ اضلاع منتخب کیے گئے۔ہینڈز، ڈا ؤنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامعہ کراچی، ذوالفقار علی بھٹو لا کالج اور ایدھی فانڈیشن نے تحقیق میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…