لاہور(این این آئی)پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین 28اگست2006ء سے16جولائی2021ء تک19ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے جن میںسے6میچ پاکستان نے اور11میچ انگلینڈنے جیتے جبکہ ایک میچ برابر ہونے کے بعدسپراوورمیں انگلینڈنے جیتااورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔انگلینڈنے 19میچوں میں سے 11میچ جیتے، ایک میچ برابرابرہونے کے بعد
سپراوورمیں جیتا اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا، انگلینڈکاپاکستان کے خلاف کامیابی کاتناسب63.88فیصدہے۔پاکستان نے 19میچوں میں سے6میچ جیتے ، پاکستان ایک میچ برابرہونے پرسپراوورمیں ہارا اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا ،پاکستان کاانگلینڈکے خلاف کامیابی کاتناسب36.11فیصدہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازانگلینڈکے ایون جوزف جیرارڈ مورگن کے پاس ہے ،انہوں نے16میچوں کی16اننگزمیں36.90کی اوط سے406رنزبنائے جن میں 3نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا زیادہ انفرادی سکور67رنزناٹ آؤٹ ہے۔ دوسرے نمبرپر کیون پیٹرسن نے 8میچوں کی8اننگزمیں69.60کی اوسط سے348رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں ان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور73رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے 13میچوں کی12اننگزمیں28.45کی اوسط سے313رنزبنائے جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور86رنزناٹ آؤٹ ہے۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے13میچوں کی9اننگزمیں27.55کی اوسط سے248رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور75رنز ہے۔ پانچویں نمبرپرپاکستان کے بابراعظم نے6میچوں کی5اننگزمیں60.50کی اوسط سے242رنزبنائے جن میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور85رنزناٹ آؤٹ ہے۔