اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/پشاور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے13اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ کیا ہے ، جس میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگاہوں پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضلاع میں بھاری مشینری تیار اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب خیبرپختونخواکے بعض اضلاع میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، کے پی میں اتوارکی رات سے بدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کومراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان میں طغیانی کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ چارسدہ اورکوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثرہونیکاامکان ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اتوار کی رات سے بدھ تک مون سون کی شدید بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں اتوار کی رات سے بدھ تک مون سون کی شدید بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور آندھی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤمیں اضافے کے سبب مقامی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارش سے بٹگرام ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان ، چارسدہ اور کوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…