ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 17  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور واقعے میں ملوث ملزمان کو 48گھنٹوں میں گرفتارکریں اور تمام حقائق سامنے لائیں۔واضح رہے کہ افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو گھر جاتے ہوئے اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ہفتہ کو کابل میں جاری کئے گئے ایک بیان میں افغان وزارت خارجہ نے کہاکہ سلسلہ علی خیل کو جمعہ کو نامعلوم افرا دنے اس وقت اغواء کیا جب وہ گھر جارہی تھی، رہائی کے بعد ان کو ایک ہسپتال میں طبی نگہداشت کیلئے رکھا گیا۔ بیان میں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک فعل قرار دیا گیا اور اس عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق افغان حکومت کو اپنے سفارتکاروں، ان کے خاندان کے ممبران اور دیگر سٹاف کی سکیورٹی پر تشویش ہے۔ بیان میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سفارتکاروں، ان کے خاندان اور دیگر کارکنوں کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔ بیان کے مطابق واقعہ کو پاکستانی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایاگیا ہے اور ان سے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری اور ان کو سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ دریں اثناء واقعہ کے فوراً بعد اسلام آبا د پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کیں

اور مغوی سے واقعہ کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں تاہم سلسلہ علی خیل نے پولیس کو واقعہ سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں اور کہاکہ انہیں کچھ یاد نہیں آرہا ہے۔”این این آئی“ کو معلوم ہوا ہے کہ سلسلہ علی خیل اپنے چھوٹے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے کیلئے ٹیکسی میں بلیو ایریا گئی تھیں اور جب وہ واپس آرہی تھیں تو ایک

نامعلوم شخص اس کی گاڑی میں بیٹھ گیا اور باتوں کے بعد ان پر تشدد شروع کر دیا۔بعد میں ان کو ایف سیون کے قریب جہاں ان کی رہائش گاہ ہے چھوڑ دیا گیا تاہم ہوش میں آنے کے بعد وہاں موجود ایک شخص نے ان کو بتایا کہ یہ ایف سیون کاعلاقہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو باندھا گیا تھا۔ ہوش میں آنے کے

بعد انہوں نے ٹیکسی لی اور گھر معلوم کر نے کیلئے ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تھری کے سامنے چلی گئیں اور وہاں سے حکمت نامی شخص کو فون کیا جو بظاہر سفارتخانے کا اہلکار لگتا تھا جو سر کاری گاڑی میں وہاں سے لے گئے۔ پولیس کے مطابق اس کے دوپٹہ کے ساتھ پچاس روپے کا نوٹ باندھ دیا گیا تھا جس پرتحریر میں ان کے والد کو کمیونسٹ کہا گیا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی مبشر زیدی کا کہنا ہے کہ پیغام میں لکھا گیا تھا کہ اگلی باری تمہاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…