پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلی کو تنگ کرنے پر نوبیاہتا جوڑے پر بھاری جرمانہ عائد

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی(این این آئی)امریکہ میں سمندری بلی کو تنگ کرنے پر نوبیاہتا جوڑے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں ہنی مون منانے آنے والے جوڑے کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ جزیرے پر موجود سمندری بلی کو خاتون نے ہاتھ

لگایا اور ویڈیو بھی بنائی۔خاتون نے سمندری کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی اور سمندری بلی کو تنگ کرنے پر ایک صارف نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا اور ویڈیو شیئر کی۔لوزیانا سے آنے والا نوبیاہتا جوڑا حکام کی جانب سے لیے گئے نوٹس پر انتہائی پریشان دکھائی دیا،ویڈیو میں خاتون کو سمندری بلی کے ساتھ تصویر لیتے اور اسے چھیڑتے دکھایا گیا ہے جس پر بلی نے ان پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی اور میاں بیوی کے پیچھے ہٹ جانے پر سمندری بلی دوبارہ اپنی جگہ پر چلی گئی اور آرام کرنے لگی۔سمندر اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے سمندری بلی (مونک سیل) کو پریشان کرنے والے جوڑے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ہوائی کے ریاستی قانون کے مطابق جوڑے کو 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سیل کو چھونے والی خاتون کے شوہر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جزیرے پر کوئی انتباہی بورڈ موجود نہیں تھا، اسی وجہ سے اہلیہ اْس کے ساتھ کھیل رہیں تھی، ہمارا کسی کو تنگ کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…