ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

100 سالہ ضعیف شخص یتیم پوتا پوتی کو پالنے کیلئے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور ، تصاویر سوشل میڈیا و ائرل

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں 100 سالہ ضعیف شخص اپنے یتیم پوتا پوتی کو پالنے کے لیے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور ہے، تصاویر سوشل میڈیا و ائرل ہوگئیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاربنز سنگھ نامی 100 سالہ ضعیف بھارتی پنجاب کے شہر موگا سے

تعلق رکھتا ہے، ہاربنز سنگھ اپنی عمر کی پرواہ کیے بغیر گھر میں موجود یتیم پوتے پوتی کا پیٹ پالنے اور اِنہیں تعلیم دلوانے کے لیے ریڑھی پر سبزی بیچنے پر مجبور ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 100 سالہ ہاربنز کے بڑے بیٹے کا 2 سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور ہاربنز کی بہو بھی بچوں کو چھوڑ کر جا چکی ہے ،ہاربنز سنگھ کا دوسرا بیٹا پھل فروش ہے اور کئی سال پہلے ہی اپنے والد کو چھوڑ کر جا چکا ہے۔ہاربنز سنگھ کا اپنے حالات پر روتے ہوئے میڈیا کو بتانا کہ اْس کے بیٹے کا انتقال ہو گیا تھا، جب اْس کا پوتا اور پوتی ایک ایک سال کے تھے تو اْن کی ماں بھی اْنہیں چھوڑ کر چلی گئی تھی، اب اْن کا پوتا اور پوتی دو دو سال کے ہیں، وہ بسر اوقات کیلئے سبزی کی ریڑھی گزشتہ کئی برسوں سے لگا رہا ہے۔ہاربنز سنگھ کے مطابق پاک بھارت علیحدگی کے وقت اْس کی عمر 27 سال تھی، بھارت ہجرت سے قبل وہ پاکستان میں 18 سال تک لوڈر کا کام کر چکا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہار بنز سنگھ اپنے یتیم اور بے سہارا پوتے اور پوتی کا پیٹ پالنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 200 کلو تک وزن ریڑھی پر لادے گلی گلی میلوں کا سفر طے کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…