لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کو فور ی طور پر واپس لیا جائے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی فاقوں پر مجبور کردینے والے مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ ہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے مہنگائی ایک مزید طوفان آئے گا ،
حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے، پاکستان کے حکمران بھکاری دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک پہ نہیں لاسکے ،سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ اور ان کے آقا شہریوں کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لا کے کھڑا کردیا ہے۔انہوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات بھی انجام دی ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اورگھی کی فی کلوقیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلوقیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا،
20 کلو آٹا کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر950 روپے فروخت کیا جائے گا۔ای سی سی اجلاس میں فی کلوگھی کی قیمتوں میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے غریب عوام کا خون چوس لیا، مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔