لاہور (آن لائن ، این این آئی) قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو گوجرانولہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا، خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔ یاد رہے کہ حسن علی ان دنوں قومی ٹیم کے
ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں وہ جمعہ کو شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 27 سالہ فاسٹ باؤلر حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کی۔حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کرنے کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے، حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل پینل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد حسن علی کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔