پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو کشمیر فروش کے نام سے یاد رکھا جائے گا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلندری، مظفر آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکا میں کی گئی۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کوفرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پردفترجاتے ہیں، عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے۔

عمران خان کو کشمیر فروش کے نام سے یاد رکھا جائے گا، آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ آزاد کشمیرکے بیٹے نواز شریف کا سلام لائی ہوں، بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا، میری رگوں میں کشمیری خون ہے، یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں، عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے، نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں۔ نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی۔مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کررہے ہیں، کشمیرکے چپہ چپہ پرنوازشریف کا نام لینے والے موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب انکی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکا میں کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کومبارکباد دیتی ہوں کہ آپ کا نعرہ ووٹ کوعزت دوہرجگہ پہنچ گیا ہے، آزاد کشمیرمیں بھی ووٹ کوعزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں، اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کرانتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں، انتخابی اصلاحات صرف اور صرف عوام کی طاقت ہوتی ہے، الیکشن ریفارمزکوئی آرٹی ایس یا کوئی مشین نہیں ہوتی، عمران خان، یوم حساب قریب ہے، یہ عوام تم سے حساب لے گی، اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو

کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے۔مریم نواز نے کہا کہ ملکی رازصرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کومعلوم ہوتے ہیں، آج پڑھا کہ عوام پرپیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزکی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کوفرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پردفترجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…