کورونا کے باعث سانس کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے خوشخبری

15  جولائی  2021

لاہور(این این آئی)کورونا کے نتیجے میں سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کوبچانے کی کوششیں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ریسرچرزنے مریضوں کو ”سٹیم سیل” لگانے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ریسرچرز پر مشتمل ایک تحقیقی

گروپ نے ایسے مریضوں پر سٹیم سیل تھراپی کا آغاز کردیا ہے۔ جو کورونا ہو جانے کے بعد پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سانس کے شدید مسائل کا شکار ہیں، اس سلسلے میں یو ایچ ایس کے سٹڈی گروپ کے اہم اجلاس کے بعد گروپ کے سربراہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یہ سٹیم سیل تھراپی تجرباتی بنیادوں پر کی جارہی ہے، اب تک چھ مریضوں کو سٹیم سیل لگائے جاچکے ہیں، تھراپی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں استعمال ہونے والے سٹیم سیل پروفیسر شیخ ریاض الدین اور ان کی ٹیم نے تیار کیے ہیں۔ سٹیم سیل صرف انہی افراد کو لگائے جائیں گے جن کے پھیپھڑے کورونا کے بعد پوری طرح کام نہ کررہے ہوں اور انہیں مستقل مصنوعی طریقے سے آکسیجن لینے کی ضرورت ہو، سٹڈی میں شامل ہونے کے خواہشمند یو ایچ ایس میں کورونا ویکسین ٹرائل کے فوکل پرسن ڈاکٹر شہنور اظہر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔اجلاس میں پروفیسر شیخ ریاض الدین، پروفیسر تنویر الاسلام، پروفیسر آفتاب محسن، ڈاکٹر عذرا محمود، ڈاکٹر نورین لطیف، ڈاکٹر حنا نبی احمد، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر شہنور اظہر اور ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…