اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خانہ بدوش کی شاہانہ شادی بارات لیموزین پر لے گیا، گداگر باپ نے اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کیلئے 90 ہزار روپے لیموزین کا کرایہ دیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے گداگر نے اپنی بارات لیموزین پر لے جانے کی خواہش کی،والد نے جسے پورا کردکھایا، میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے بوٹا نامی گدا گر نے بیٹے کی خواہش پوری کرکے زندگی کی سب

سے بڑی خوشی دے دی۔میر پور جاتلا کے پیشہ ور گدا گر خاندان نے ایسی شادی کی جس کے دور دور تک چرچے ہیں، بوٹا کابیٹا اپنی دلہنیا کو لینے چمچماتی لیموزین پر گیا، تو دلہن خوشی سے نہال اور رشتے دار دنگ رہ گئے۔بوٹا نامی شخص نے بیٹے کی شادی پر لاکھوں روپے خرچ کرڈالے،لیموزین کا ایک دن کا کرایہ ہی نوے ہزار روپے دیا۔محمد بوٹا نے بتایا کہ جب خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ چمچماتی لیموزین پر بارات لے کر گئے تو لوگوں کی آنکھیں کھلی رہ گئی۔لیموزین میں اپنے دولہا کو دیکھ کر دلہن بھی حیرت زدہ اور خوش ہوئی، کیونکہ کسی کو شادی پر اتنی پرتعیش کار کی توقع نہیں تھی، شاہانہ شادی کو دیکھنے والے تو حیران ہی رہ گئے، میرپور میں بوٹا کے بیٹے کی شادی کی ہی باتیں چل رہی ہیں، بوٹا بھی بیٹے کی خوشی میں خوش ہے،اہل علاقہ بھی بوٹا کومبارکبادیں دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…