جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہو گئی 47 اموات بھی رپورٹ

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2545 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48ہزار 910ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2545 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 981,392ہوگئی ہے جن میں سے 916,373مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 47 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے ، دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور آئی سی یوز میں کووڈ۔19مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اورکووڈ ۔19کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے اس لئے تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، جلد ویکسین لگوائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…