منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، مریم نواز

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہجیرہ/راولا کوٹ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، عمران خان کی جدو جہد کا اختتام اسٹیبلشمنٹ کے دھبے کے ساتھ ہوا،ایسی کرسی سے موت ہی اچھی ہے،سب سے بڑا منی لانڈرر عمران خان ملک پر قابض ہے،

ایف آئی اے نے کرپشن پکڑتی ہے تووزیراعظم ہائوس پر چھاپے مارے ،،عمران خان آپ کچھ بھی کریں کشمیر اپنا فیصلہ سناچکا ہے، کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں،بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، وزراکہتے ہیں کشمیری لوگ پیسے پر بکنے والے لوگ ہیں، کیا ایسے وزیراعظم کو کشمیرمیں داخل ہونے دوگے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 22 سال کی جدوجہد کے بدلے بدنامی اور رسوائی کے یہ داغ، عمران خان یہ خسارے کا سودا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں کہ تم چاہے انتخابات چوری کرو، چاہے نواز شریف کے امیدوار بھگا کر لے جاؤ، چاہے ڈبوں میں بیٹھ جاؤ یا پورا الیکشن کمیشن اغوا کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ہے نواز شریف، کان کھول کر سن لو یہاں آنے کی تکلف مت کرنا ورنہ یہ کشمیری جس طرح تمہارا استقبال کریں گے تم جانتے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ عمران اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہے تھے کہ میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، شرم کی بات ہے آپ کو یہ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ تم عوام کی نہیں سلیکٹرز کی پسند ہو۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خود بتادیا کہ وہ عوام کے ووٹ سے نہیں، الیکشن چوری کرکے آئے ہیں، اس سے نواز شریف اور عمران خان میں فرق واضح ہوا۔انہوں نے کہا کہ تم سلیکٹرز کے اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو

اسی لیے ان کی پسند ہو اور نواز شریف وہ شیر ہے جس پر جب زیادتی ہوئی تو اس نے کہا جو مرضی کرلو نواز شریف جھکنے اور بکنے والا نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ سات دہائیوں میں عمران خان کی حکومت میں بھارت کو اتنی جرات ہوئی کہ ایک دستخط سے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سے کاٹ دیا، نواز شریف وزیر اعظم ہوتا تو

بھارت کو کبھی اتنی جرات نہ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ تم چوائس اس لیے ہو کیونکہ تم ہر بات پر جھک جاتے ہو۔انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کہا کرتے تھے اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، اس کرسی سے موت اچھی جس پر عمران خان آج 22 سال کی جدو جہد کے بعد سر اٹھا کر چلنے کے قابل

نہیں رہے۔مریم نواز نے کہاکہ لوگ عمران خان کو 22 سال کی جدوجہد سے نہیں اسے کٹھ پتلی وزیر اعظم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے جو اشاروں پر ناچتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ سودا کرکے بھی تم یہ کہنے کے قابل نہیں کہ تمہارے ساتھ زیادتی ہو کیونکہ تمہارے راز ان کے پاس ہے اور ان کے راز تمہارے پاس ہیں، نواز شریف جیسی

جرات رکھنا، استقامت رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف گزشتہ 7 سے 8 سال سے تم سازش کرنے میں مصروف ہو، وہ نواز شریف مجبوری کے تحت لندن میں ہے تاہم ایک کے بعد ضمنی انتخابات میں اس نے تمہیں دن میں دکھادئیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہاکہ تمہارے ریاستی وسائل

استعمال کرنے کے باوجود نواز شریف لندن سے ہی تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں مارتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کی ہر گلی میں نواز شریف کا نعرہ لگتا ہے، سازشوں سے حاصل کیا گیا اقتدار اقتدار نہیں شرمندگی، بدنامی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کرنے آئی ہوں کہ عمران خان کشمیر میں اپنی حکومت اس لیے لانا چاہتا

ہے کیونکہ وہ اسے صوبہ بنانا چاہتا ہے، میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سازش یہ کرچکے ہیں بس اس کا نفاذ باقی ہے، تم کون ہوتے ہو مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے والے پھر آزاد کشمیر سے اس کی پہچان چھیننے والے۔راولا کوٹ میں جلسے سے خطاب

کرتے ہو ئے انہوںنے کہاک ہ عمران خان پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کا سب سے بزدل وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے عمران خان کو کشمیر کا پرچم دیا تو انہوں نے جھنڈے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف پر جھوٹا الزام لگاتے تھے کہ انہوں نے چوری کی کیونکہ جو الزام نوازشریف پر لگاتے تھے آج

وہی عمران خان پر ثابت ہورہے ہیں۔انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر نوازشریف پر چوری کے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہعمران خان کا صحت کا وزیر دوائیاں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، عمران خان کا وزیر پیٹرول اور ایل این جی کی چوری میں پکڑا گیا اور عمران خان کی اے ٹی ایم آٹا و چینی کی

چوری میں ملوث ہے۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور اے ٹی ایم نے ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکہ ڈالا۔ انہوں ںے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو کہنا چاہتی ہوں کہ کرپشن پکڑنی ہے تو وزیراعظم ہاؤس پر چھاپہ مارو کیونکہ عمران خان 300 کنال کے محل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج

پاکستان کے عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی آتی نہیں ہے لیکن بجلی کے بڑے بڑے بل ضرور آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں چینی 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی بے بسی و بے چارگی پر ترس آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی

جھولی میں پھینک کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا چپہ چپہ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے کہا کشمیر مودی کے پاس چلا گیا ہے تو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرو جبکہ نوازشریف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے ایٹمی دھماکے کے جواب میں چھ دھماکے کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک

دشمن قوتوں سے اربوں روپے لیے تاہم سات سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔(ن )لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 16 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا حساب نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑامنی لانڈررعمران خان ملک پرقابض ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان نے دو ارب 20 کروڑکا چندہ اکٹھا کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…