اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے 18 سال سے کم عمر افراد پر تبدیلی مذہب کی پابندی کی مخالفت کر دی

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے 18سال کی عمر سے قبل تبدیلی مذہب کی پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی 14سال کی عمر میں مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا۔وفاقی وزیر نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہم 18سال کی عمر سے قبل مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے عائد پابندی کی حمایت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں ایک فرد نے 18سال کی عمر سے قبل اپنی مرضی سے مذہب کی تبدیلی کی خواہش ظاہر کی، اسلام میں 18سال عمر سے قبل تبدیلی مذہب کی کئی مثالیں موجود ہیں۔نور الحق قادری نے کہا کہ اگر کوئی 18سال کی عمر سے قبل مذہب تبدیل کرنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے البتہ 18سال سے قبل شادی یا نکاح ایک الگ بحث ہے۔ انہوںنے کہاکہ شادی کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جا چکا ہے اور اگر کوئی سندھ میں زبردستی کسی کا مذہب تبدیل کرا رہا ہے تو اس کی تفتیش کی جا چکی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ دیہی سندھ میں ہندو لڑکیوں کے زبردستی تبدیلی مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے برچنڈی شریف کے پیر میاں مٹھو کو کمیٹی طلب کرے گی اور انہیں بتائیں گے کہ وہ جو کررہے ہیں اس سے اسلام اور پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچ رہا ہے۔دوسری جانب سینیٹر دنیش کمار نے کمیٹی کو بتایا کہ بلوچستان میں تبدیلی مذہب کی ایک نئی روایت شروع ہوئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دالبندین میں ایک مذہبی رہنما خاکروب اور صفائی کرنے والوں سے کہہ رہے ہیں کہا اگر وہ اسلام قبول کر لیتے ہیں تو پھر انہیں یہ کام نہیں کرنے پڑیں گے۔رواں سال کے اوائل میں کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ صرف بالض اور سمجھدار افراد کو مذہب تبدیل کرنے کی اجازت ہے اور وہ بھی ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے پیش ہو کر ایسا کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…