جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے اور کشمیر فروشی کا داغ لگوا لیا، مریم نواز

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہجیرہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ عوام کا نہیں سلیکٹرز کا انتخاب ہیں، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہیں، عمران خان کی جدو جہد کا اختتام اسٹیبلشمنٹ کے دھبے کے ساتھ ہوا،ایسی کرسی سے موت ہی اچھی ہے، عمران خان آپ کچھ بھی کریں کشمیر اپنا فیصلہ سناچکا ہے، کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں،

بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، وزراکہتے ہیں کشمیری لوگ پیسے پر بکنے والے لوگ ہیں، کیا ایسے وزیراعظم کو کشمیرمیں داخل ہونے دوگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے اور کشمیر فروشی کا داغ لگوا لیا، انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 22 سال کی جدوجہد کے بدلے بدنامی اور رسوائی کے یہ داغ، عمران خان یہ خسارے کا سودا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں کہ تم چاہے انتخابات چوری کرو، چاہے نواز شریف کے امیدوار بھگا کر لے جاؤ، چاہے ڈبوں میں بیٹھ جاؤ یا پورا الیکشن کمیشن اغوا کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ہے نواز شریف، کان کھول کر سن لو یہاں آنے کی تکلف مت کرنا ورنہ یہ کشمیری جس طرح تمہارا استقبال کریں گے تم جانتے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ عمران اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہے تھے کہ میرے علاوہ سلیکٹرز کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، شرم کی بات ہے آپ کو یہ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ تم عوام کی نہیں سلیکٹرز کی پسند ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خود بتادیا کہ وہ عوام کے ووٹ سے نہیں، الیکشن چوری کرکے آئے ہیں، اس سے نواز شریف اور عمران خان میں فرق واضح ہوا۔انہوں نے کہا کہ تم سلیکٹرز کے اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو

اسی لیے ان کی پسند ہو اور نواز شریف وہ شیر ہے جس پر جب زیادتی ہوئی تو اس نے کہا جو مرضی کرلو نواز شریف جھکنے اور بکنے والا نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ سات دہائیوں میں عمران خان کی حکومت میں بھارت کو اتنی جرات ہوئی کہ ایک دستخط سے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سے کاٹ دیا، نواز شریف وزیر اعظم ہوتا تو

بھارت کو کبھی اتنی جرات نہ ہوتی۔انہوں نے کہاکہ تم چوائس اس لیے ہو کیونکہ تم ہر بات پر جھک جاتے ہو۔انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کہا کرتے تھے اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، اس کرسی سے موت اچھی جس پر عمران خان آج 22 سال کی جدو جہد کے بعد سر اٹھا کر چلنے کے قابل

نہیں رہے۔مریم نواز نے کہاکہ لوگ عمران خان کو 22 سال کی جدوجہد سے نہیں اسے کٹھ پتلی وزیر اعظم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے جو اشاروں پر ناچتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سودا کرکے بھی تم یہ کہنے کے قابل نہیں کہ تمہارے ساتھ زیادتی ہو کیونکہ تمہارے راز ان کے پاس ہے اور ان کے راز تمہارے پاس ہیں، نواز شریف جیسی

جرات رکھنا، استقامت رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف گزشتہ 7 سے 8 سال سے تم سازش کرنے میں مصروف ہو، وہ نواز شریف مجبوری کے تحت لندن میں ہے تاہم ایک کے بعد ضمنی انتخابات میں اس نے تمہیں دن میں دکھادئیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہاکہ تمہارے ریاستی وسائل

استعمال کرنے کے باوجود نواز شریف لندن سے ہی تمہارے گھر میں گھس کر تمہیں مارتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی ہر گلی میں نواز شریف کا نعرہ لگتا ہے، سازشوں سے حاصل کیا گیا اقتدار اقتدار نہیں شرمندگی، بدنامی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو خبردار کرنے آئی ہوں کہ عمران خان کشمیر میں اپنی حکومت

اس لیے لانا چاہتا ہے کیونکہ وہ اسے صوبہ بنانا چاہتا ہے، میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ سازش یہ کرچکے ہیں بس اس کا نفاذ باقی ہے، تم کون ہوتے ہو مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے والے پھر آزاد کشمیر سے اس کی پہچان چھیننے والے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…