پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

شہری کورونا ویکسین کی ایک سے زائد قسم نہ لگوائیں ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ٗسیول(این این آئی )عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔دوسری جانب کورونا

وائرس کے کیسز کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں متعدد پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم جنوبی کوریا میں اب تک کی سب سے حیران کن پابندی لگائی گئی ہے جس کے تحت تیز ٹیمپو والی موسیقی پر ورزش کلاسز کا انعقاد نہیں ہوسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث 12 جولائی سے نئی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت دوڑنے والی مشین یا ٹریڈملز کی زیادہ سے زیادہ رفتار 6 کلومیٹر ہوگی، تاہم اس کی وجہ کیا ہے، یہ وضاحت نہیں کی گئی۔ایک اور پابندی گروپ ڈانس پروگرامز کو مدھم موسیقی جیسے 100 سے 120 بیٹس فی منٹ کے تحت کیے جائیں گے۔گزشتہ سال جنوبی کوریا میں فٹنس ڈانس کلاسوں میں درجنوں افراد میں کووڈ کی تشخیص کے بعد کورین محققین نے کہا تھا کہ وائرس کا پھیلا ورزش کی شدت سے بڑھ جاتا ہے۔اب نئی پابندیوں کا اطلاق کم از کم 2 ہفتوں کے لیے دارالحکومت سیئول اور ارگرد کے علاقوں میں کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا میں چوتھی لہر کے وران اب تک بہت زیادہ بیمار ہونے والوں اور اموات کی تعداد کم رہی ہے اور زیادہ تر معمر

افراد کو بیماری کا سامنا ہوا ہے۔مگر طبی حکام کو خدشہ ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلا سے جوان افراد بھی بڑی تعداد میں کووڈ کا شکار ہوسکتے ہیں۔نئی پابندیوں کے تحت شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک نجی اجتماعات میں 3 یا اس سے زائد افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ایک خاندان کے 2 سے 4 افراد اکٹھے ہوسکتے ہیں مگر اس کا انحصار اس پر ہوگا کہ دن میں کیا وقت ہورہا

ہے، تاہم اکٹھے رہنے والے یا نگہداشت کی ضرورت والے افراد کو استثنی حاصل ہوگا۔شادیوں اور تدفین میں 49 رشتے داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی، تاہم ایک فرد پر مبنی مظاہرے پر پابندی نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…