بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک بھارتی قسم ڈیلٹا کے درجنوں کیسز سامنے آگئے

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے 25 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر پانچ فیصد ہو گئی ہے۔ متعدد علاقوں میں صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈائون کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔قرطبہ ٹائون کھنہ، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو، سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کرونا وائرس سے مزید پندرہ افراد چل بسے ،1808نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 670 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی ، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 38 ہزار 622 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 162 مریضوں

کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین

کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار309 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار478 ہو چکی ہے،

اس سے کْل اموات 5 ہزار 607 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 463 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 362 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 784 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 994 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 180 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 594 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 904 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…