پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں صرف ایک ہی شخص خوشحال ہے اور اس کا نام عمران خان ہے، مریم نواز

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہٹیاں بالا (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی مزاحمت کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لیے دی گئیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انکا کہناتھا پاکستان میں صرف ایک ہی شخص خوشحال ہے اور اس کا نام عمران خان ہے، عمران خان صرف آٹا، چینی اور بجلی مہنگی کرنے میں مصروف ہے،

عمران خان کی نہ کوئی تجارت ہے اور نہ کوئی کاروبار ہے جس سے اسے فرق پڑتا، میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ عمران خان جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال بھی لے کر آنا کیونکہ کشمیری تم سے سوال کریں گے کہ بھارت کو 73 سال میں پہلی مرتبہ کشمیر پر شب خون مارنے کی ہمت کیسے ہوئی۔ اتوار کے روز آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے کشمیر میں مہم چلانے کے لیے نہیں آنا پڑتا بلکہ کشمیر میرا گھر ہے، جس طرح نواز شریف کی رگوں میں کشمیر کا خون ہے، اسی طرح مریم نواز کے رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجا فاروق حیدر نے قدم بڑھایا ہے اور اب آپ ساتھ دیں، انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کا کلچر تبدیل کرتے ہوئے وفاداری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے عوام کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہر جگہ یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا تو اس نعرے کو پورا کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کشمیریوں کی اس خواہش کو پورا کرنے کے نواز شریف اور راجا فاروق حیدر جیسے شیر چاہیئں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے کشمیر فروش، بزدل انسان جو کشمیر کا مقدمہ ہار کر آیا،

اس کا کام توڑنا ہے اور اب وہ کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھنے والو، ووٹ چوری کی عادت رکھنے والو، کشمیر کے ووٹوں پر اگر تم نے ڈاکا ڈالا تو یاد رکھنا اس دفعہ تمھارا مقابلہ شیر راجا فاروق حیدر کے ساتھ ہے، اگر تم نے کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجا فاروق

حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا۔مریم نواز نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن، ستم شعار سے تم کو چھڑائیں گے ایک دن، ان شااللہ نواز شریف کی قیادت میں ایک دن چھڑائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے 8 میل کی دوری پر لائن آف کنٹرول ہے اور جس سے سڑک سے

میں یہاں آئی ہوں یہ سڑک سیدھی سری نگر جاتی ہے، تو میرا سرحد پار بھی یہی پیغام ہے کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، نواز شریف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑیہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم ہر اس ماں کے ساتھ کھڑے ہیں، جس نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے بچے گنوائے ہیں، ہم ہر اس باپ کے

ساتھ کھڑے ہیں، جس نے اپنے جوان بیٹے کی شہادت پر اس کو کندھا دیا ہے، میں ہر اس بہن کے ساتھ کھڑی ہوں، جس کی کشمیر کی آزادی میں اپنی عزت کا نذرانہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، نہ ہم اس کو بھولیں گے اور ان شااللہ اس کو بھولنے بھی نہیں دیں گے، میرے سامنے بڑی تعداد میں کھڑیں ہٹیاں بالا کی

خواتین کو میرا سلام ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان آزاد کشمیر کا رخ کرنے والا ہے، میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ عمران خان جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال بھی لے کر آنا کیونکہ کشمیری تم سے سوال کریں گے کہ بھارت کو 73 سال میں پہلی مرتبہ کشمیر پر شب خون مارنے

کی ہمت کیسے ہوئی۔وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ امریکا سے واپسی میں تم نے کہا تھا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں تو کشمیر تم سے یہ سوال کریں گے کہ وہ ورلڈ کپ کون سی الماری میں چھپا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری تم سے سوال کریں گے کہ تم نے جو دو منٹ کی خاموشی اختیار کی تھی وہ

کب ٹوٹے گی، کشمیری پوچھیں گے کہ تم نے کشمیر کے حق میں کتنی قرار دادیں منظور کرائیں، تم نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں کیا سب کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ بھارت کو قائل کریں کہ وہ اپنے ظالمانہ اقدامات سے پیچھے ہٹیں، کون کون سے دوست ممالک کو اکٹھا کیا۔ مریم نواز نے کہا پاکستان میں صرف ایک ہی شخص

خوشحال ہے اور اس کا نام عمران خان ہے۔ عمران خان صرف آٹا، چینی اور بجلی مہنگی کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نہ کوئی تجارت ہے اور نہ کوئی کاروبار ہے جس سے اسے فرق پڑتا۔ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے سوا پاکستان کا ہر طبقہ رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چینی اور ا?ٹے کی لائنوں میں نہیں لگنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…