جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے میں توسیع کر دی گئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان گیس خریداری فروختگی معاہدے میں 26اگست 2024ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق اس امر کا انکشاف ترجمان سفارتخانہ ایران مادام حمانہ کریمی نے غیررسمی گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ملکوں کے مابین پہلا گیس سیل پرچیز معاہدہ 2015ء

میں ختم ہو گیا تھا، اس میں توسیع کیلئے پاک ایران حکام کے درمیان مذاکرات مسلسل جاری تھے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کا معاہدہ 1995ء کے وسط میں اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے دورہ ایران کے دوران طے پایا تھا۔ پاک ایران پائپ لائن اس معاہدہ کے مطابق 2015ء میں حکومت مکمل ہونا تھی۔ وہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے دور صدارت کے آخری دنوں میں ایران جا کر ایرانی بلوچستان میں گیس پائپ لائن کی ویلڈنگ کے افتتاح کے طور پر خود کی تھی۔ امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگا کر پاکستان کو اپنے صوبہ بلوچستان میں گیس ٹرانسمیشن سسٹم سے ایران سے آنے والی گیس پائپ لائن منسلک کرنے سے دبائو ڈال کر روک دیا۔ 2019ء کے وسط میں امریکہ نے پاکستان پر دبائو بڑھا کر اپنے حصے کی پائپ لائن بچھانے سے بھی روک دیا حالانکہ ایران نے پاکستان کو 500ملین ڈالر کی خطیر رقم ایران سے آنے والی گیس کو پاکستان میں صنعتی‘ تجارتی‘ گھریلو صارفین تک پہنچانے کیلئے یہ 50کروڑ ڈالر دینے کیلئے یقین دہانی بھی کرائی مگر آج تک ہماری حکومت نے معاہدے کے مطابق ایران بارڈر سے ٹرانسمیشن سسٹم نے ایرانی گیس ڈالنے کی نہ پائپ لائن بچھائی ہے نہ انفراسٹرکچر بنایا ہے جبکہ ایران نے اپنی سرزمین پر اپنے گیس فیلڈ سے گیس پائپ لائن اور انفراسٹرکچر پاکستان کے بارڈر تک بنا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…