پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا انتخابی نشان بلے کی جگہ کشمیر فروشی ہونا چاہیے، مریم نواز

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاردہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ملک میں 3 سال کی تباہی و بربادی کو دیکھنے کے بعد سمجھتی ہوں کہ عمران خان کا انتخابی نشان مہنگی چینی، آٹا چوری اور کشمیر فروشی ہونا چاہیے،کشمیریوں لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا، سلیکٹڈ نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا،

کشمیر کا مسئلہ صرف نواز شریف کی قیادت میں حل ہوسکتا ہے،عمران خان مقبوضہ کشمیر کو آزادی کیا دیں گے وہ تو آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔شاردہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ شاردہ آئی ہوں، آپ کی محبت و شفقت کی مشکور ہوں۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب یہاں موجود نہیں لیکن یہاں ہر چیز میں نواز شریف نظر آرہا ہے، نوازشریف اور مریم نواز شریف کی رگوں میں کشمیری خون ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رات پاکستان اور بھارت کے درمیان بہنے والے دریا کے کنارے بیٹھ کر دعا کر رہی تھی کہ ایک دن یہ ایک ہوجائے، میں کشمیری عوام کی دکھ اور تکلیف سمجھ سکتی ہوں۔مریم نواز نے کہاکہ کشمیری جتنے بہادر ہیں، ان کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کا لیڈر وہ نواز شریف ہی ہوسکتا ہے جو وزیر اعظم ہو تو بھارت کے وزیر اعظم بھی پاکستان تشریف لاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ صرف نواز شریف کی قیادت میں حل ہوسکتا ہے، سلیکٹڈ نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب ٹرمپ کے پاس کشمیر کا مقدمہ ہار کر آئے تو پاکستان آکر کہا کہ لگتا ہے کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بعد میں پتا چلا کہ وہ ورلڈ کپ کشمیر کو ہارنے کا ورلڈ کپ تھا،

اب کشمیر کے عوام آپ سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسی ورلڈ کپ میں چلو بھر پانی بھرو اور ڈوب مرو۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کے دوران سلیکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو جہاں سے لائے ہو وہیں واپس لے جاؤ، انہیں کون لایا سب جانتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے نام

سے عوام کے ذہن میں موٹرویز، بجلی کے کارخانے اور سی پیک آتا ہے جس پر آج کل پیزا والوں کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں آتے ہوئے ایک بوڑھی خاتون کو دیکھا جو گھی کا ڈبہ اٹھائی ہوئی تھیں، ان کی کمر گھی کے ڈبے کے بوجھ سے نہیں اس کی قیمت سے جھکی ہوئی تھی جسے عمران خان نے آسمان پر پہنچادیا ہے۔انہوں نے

کہا کہ جو شخص آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر آپ کا ووٹ چوری کرے اور وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ جائے وہ آزادی کیا جانے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو آزادی کیا دیں گے وہ تو آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں، بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کشمیریوں کو آزادی کیا

دلانی ہے وہ تو آواز بلند کرنے والے صحافیوں پر ظلم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کو برا بھلا کہتے ہیں مگر ان کی نظر پھر بھی نواز شریف کے امیداوروں پر ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ایک تازہ سروے آیا ہے جس کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) سب سے مقبول جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو

عوام صرف نواز شریف کو ووٹ ہی نہ دے بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ جب تک نتیجہ نہ آجائے گھر واپس نہ آنا کیونکہ دھاندلی والوں نے ویسے نہیں جیتنا مگر ان کی نظریں بیلٹ باکسز پر ہوں گی۔انہوں نے شاردہ کی عوام سے وعدہ کیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو شاردہ میں

یونیورسٹی بنائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر، وہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر پاکستانیوں کو کہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو، عوام کی خاموشی ختم ہوگئی عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جیسی

سوغات کو جہاں سے لائے ہو واپس لے جاؤ،آج وہی سوغات پاکستانیوں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ملک میں غریبوں کی کمر بوجھ سے نہیں مہنگائی کی وجہ سے جھکی ہوئی ہے، عمران خان کا نام لینے پر چینی اور آٹے کی

قطاریں ذہن میں آتی ہیں، عمران خان روزہ داروں کو بھکاریوں کی طرح چینی دینے کے حوالے سے یاد آتا ہے، قطاروں میں چینی دینے کے ساتھ انگوٹھے پر نشان لگائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جو سلیکٹرز کے ساتھ مل اقتدار میں آیا ہو اسے آزادی کا کیا علم ہوگا، آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے کو آزادی کی اہمیت کیا پتہ؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…