بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ہونڈا اور ہنڈائی کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ہونڈا، ہنڈائی اور دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے سوک اور بی آر وی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ہونڈا سوک 1.5 آر ایس ٹربو کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 45 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہونڈا سوک 1.8 وی ٹیک سی وی ٹی کی

قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب وہ 37 لاکھ 29 ہزار روپے کی بجائے 36 لاکھ 14 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوک اوریل 1.8 وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کے بعد 39 لاکھ 79 ہزار سے گھٹ کر 38 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا بی آر وی آئی وی ٹیک ایس اے ٹی کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کے بعد 34 لاکھ 79 ہزار کی بجائے 33 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہنڈائی نشاط نے ٹسکن اور ایلینٹرا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ہنڈائی ٹسکن اے ڈبلیو ڈی اے ٹی الٹی میٹم کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 55 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 54 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹسکن ایف ڈبلیو ڈی اے ٹی جی ایل ایس اسپورٹ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 50 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 49 لاکھ 79 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ہنڈائی ایلینٹرا جی ایل ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اور اب وہ 40 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 38 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔یونائٹیڈ موٹرز کی جانب سے بھی براوو اور الفا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔یونائٹیڈ براوو کی قیمت میں 69 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب وہ 10 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 10 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یونائٹیڈ الفا کی قیمت 95 ہزار روپے کمی سے 14 لاکھ 45 ہزار روپے سے گھٹ کر 13 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اس کمپنی نے اپنی گاڑی گلوری کے تمام ورڑنز کی قیمتوں کو کم کیا ہے۔گلوری 580 پرو 1500 سی سی ٹربو 89 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور اب یہ 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 46 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح گلوری 580 ٹی 1500 سی سی ٹربو 70 ہزار روپے

کمی کے بعد 42 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 42 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔گلوری 580 1800 سی سی ماڈل کو بھی 70 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے اور یہ 44 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 43 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اس کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 88 ہزار روپے کم کی ہے جس کے بعد وہ 11 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 11 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…