لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ترک خاتون کو پاکستان بلوا کر شادی سے انکار کر دیا، پولیس نے غیر ملکی خاتون کو ترکی کے قونصلیٹ پہنچا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نوجوان نے سوشل میڈیا پر ترک خاتون سے دوستی کی اور شادی کا وعدہ کر کے خاتون کو پاکستان بلالیا۔
جب لڑکے نے خاتون سے ملاقات کی تو بڑی عمر کا بہانہ بنا کر شادی سے انکار کر دیا اور غیر ملکی خاتون کو لاری اڈہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ترک خاتون کو اس کے ملک کے قونصلیٹ پہنچا دیا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا ریلوے پولیس ٹریس پارکنگ نے 19 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی عمل میں 8 مقدمات درج کروائے اور تقریبا 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریلوے اراضی قابضین سے واگزار کروا لی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریلوے پولیس کے ایس ایچ او غلام رضا نے بتایا کہ محکمہ سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ریلوے قوانین پر سختی سے عملدرآمد پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریس پارکنگ کے 19 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ناجائز تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی میں قابضین کے خلاف 8 مقدمات درج کروائے گئے اور تقریبا 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریلوے اراضی واگزار کروالی گئی جبکہ علاقہ سے منشیات کا خاتمہ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے آفیسر سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے کی کرپشن شدہ رقم برآمد کی گئی اوردو لاوارث بچوں کو ان کے ورثاء تک پہنچادیاگیا۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ گھروں سے بھاگی ہوئی کئی لڑکیاں ریلوے اسٹیشنوں پر اکیلی پائی گئیں جن کو تحویل میں لے کر ان کے والدین کے سپرد کیا گیا۔ جبکہ ریلوے پولیس نے عدالتی مفرور ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔