جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حج سیزن کے لیے مشاعرمقدسہ میں چاراسپتال تیار کر لیے گئے

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کے سرکاری ترجمان حمد فیحان العتیبی نے بتایا ہے کہ مقدس مقامات میں 4 اسپتال اس سال حج سیزن کے لیے

تیار کیے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ اسپتالوں میں المشاعر مقدسہ میں 6 مراکز صحت کے علاوہ جبل الرحمت ، مشرقی عرفات ، منی الوادی اور موبائل فیلڈ اسپتال شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہیٹ اسٹروک کے 45 مراکز ہیں جن میں سے 23 جبل الرحمت میں اور 22 منی الوادی میں ہیں۔ جبل الرحمت اسپتال اور منی الوادی اسپتال میں 42 انتہائی نگہداشت کے بستر ہیں۔اس کے علاوہ العتیبی نے بتایا اس سال حج سیزن پر 32 میڈیکل ٹیمیں مقرر ہیں۔ جن میں دارالحکومت کے اسپتالوں میں 10 اور مقدس مقامات میں 22 ٹیمیں شامل ہیں۔36 ایمبولینسیں اس سال کی حج سیزن میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا وائرس کے شبہ اور حاجی پر علامات کی ظاہری شکل کی صورت میں کیس کو فوری طور پر اسپتال کے اندر مخصوص مقامات پر الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔ مقدس مقامات کے اندر لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے جہاں صحت کے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…