ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بیوی اور بچے پوری پنشن کے حقدار قرار، عدالت نے سرکاری ملازمین کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سْنا دی

datetime 9  جولائی  2021 |

مکوآنہ (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے بیوی بچوں کو بھی پوری پینشن کا حقدار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور مسٹر جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سرکاری استاد کی بیوی کو پوری پینشن کا حقدار قرار دینے کے فیصلے کے خلاف صوبائی سیکرٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی

اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے 13 صافت پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے 15 فروری 2019کے فیصلے کو برقرار رکھا۔فیصلے کے مطابق وزارت خزانہ یا اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو سرکاری خزانے پر کسٹودین بن کر من مانے فیصلے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی،اگر کوئی مرد یا خاتون دوران سروس یا ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہو جائے تو اس کے اہلخانہ فل پینشن کے حقدار ہیں۔اسی طرح خاتون ملازمہ دوران وفات یا ریٹائرمنٹ کے بعد اس کا شوہر فل پینشن کا حقدار ہو گا۔سابق ملازم کی بیوہ کے وفات کی صورت میں ان کے بچے اس پینشن کے حقدار ہوں گے۔واضح رہے کہ 02 اگست 2019ء کو شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے سرکاری ملازمین کو پنشن نہ دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے اہم فیصلے میں لکھا کہ پنشن حاصل کرنا ہر سرکاری ملازم کا حق ہے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل استعفیٰ دینے والے ریلوے ملازم کی بوڑھی اہلیہ کو پنشن دینے کا حکم دیتے ہوئے ریلوے کا جواب مسترد کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے مرحوم ریلوے ملازم کی ضعیف بیوہ چاندنی اسد کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے

پنشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں استفسار کیا کہ مرحوم اسد کے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر جاتے وقت ریلوے نے کارروائی کیوں نہیں کی؟ جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تسلیم کی گئی بغیر تنخواہ کی جانے والی چھٹیوں کو پنشن کے دورانیے سے نہیں نکالا جا سکتا، ریلوے نے اسد احمد عزیز کو باقاعدہ ملازم تسلیم کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…