پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

جو تباہی اور بربادی پاکستان میں ہوئی اس کو آزاد کشمیر میں داخل نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے جس نے سار ی زندگی کھیل تماشے میں گزاری اسے خارجہ پالیسی کا کیا پتا، جب کشمیر کے بارے میں چیخ چیخ کر بتانا چاہیے تھا عمران خان نے خاموشی اختیار کرلی،عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں

تمہیں کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا؟ ماں بیٹیوں کی عزت لوٹی گئی، ان کی قربانیوں کو یوں بہانے کا حق کس نے دیا؟ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہو رہی ہے،سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے، سلیکشن کے سورج کو آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے۔جمعہ کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کشمیر میرے خون کے اندر ہے، لوگ انتخابی مہم کے لیے آتے ہیں لیکن کشمیر میرے دل میں رہتا ہے۔ پٹیکا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ جو تباہی اور بربادی کے مناظر پاکستان میں ہیں وہ ہم آزاد کشمیر میں داخل نہیں ہونے دیں گے، جو سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے اسے کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے، عمران خان مقبوضہ کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر آگیا ہے، یہ جتنا ڈراما کریں، روئیں دھوئیں، اس میں عمران کی مرضی شامل تھی، کشمیر فروشی کے بعد تم کیا منہ لیکر کشمیر میں آرہے ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں تمہیں کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا؟ ماں بیٹیوں کی عزت لوٹی گئی، ان کی قربانیوں کو یوں بہانے کا حق کس نے دیا؟ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص نے ساری زندگی کھیل کود میں گزار دی، وہ کیا جانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، جس بلے سے کھیلتا تھا اس سے ہی عوام کو مار رہا ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ جب عمران خان کشمیر آئے تو پوچھنا کشمیر کا سودا کیوں کیا؟ تم کہتے تھے ٹرمپ ثالثی کرے گا، تو کیا یہ تھی ٹرمپ کی ثالثی؟ کشمیر گنوا کر

آگیا، کیا یہ تھی سلیکٹڈ کی خارجہ پالیسی؟ کہتا ہے میں نے خاموشی اختیار کرلی ہے، عوام بھی 2 منٹ کی خاموشی اختیار کر لیں، جب کشمیر کے بارے میں چیخ چیخ کر بتانا چاہیے تھا تم نے خاموشی اختیار کرلی۔مریم نواز نے کہاکہ عوام پر ایک کے بعد ایک قیامت ڈھانے کے بعد پوچھتا ہے میں کیا کروں؟ اسلام آباد میں سڑک کا نام تبدیل کر

دیا، یہ ہے سلیکٹڈ کی خارجہ پالیسی، عمران خان نے کشمیر کا سودا کر دیا اور کہتا ہے ہفتے میں ایک دن سوگ منائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ برہان وانی کا مقدمہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں لڑا تھا، گزشتہ روز دفتر خارجہ میں وانی کی برسی پر ناچ گانا ہو رہا تھا، نواز شریف عوام میں نکلتے تو عوام کو بتاتے تھے کہ چینی، آٹا، پیٹرول

کتنا سستا کیا، نواز شریف بتاتے تھے کہ ردالفساد لڑ کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا، عمران خان کشمیر آئیں گے تو عوام کو کیا بتائیں گے، عمران خان یہ بتائیں گے کہ چینی کتنی مہنگی کی، رمضان میں ایک کلو چینی کیلئے عوام کو ذلیل و خوار کیا۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے، سلیکشن کے سورج کو آزاد

کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے۔مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے خدمت کر کے لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم کیا، آج 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ واپس آچکی ہے، نواز شریف دور میں جس دوا کی قیمت 50 روپے تھی وہ آج 500 روپے کی ہو گئی ہے، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے پاکستان کی جان چھڑوا دی تھی، یہ اپنی نالائقی

کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ چکا ہے، عوام کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے، لیکن آزاد کشمیر میں ووٹ خریدنے کے لیے پیسہ ہے، کہاں سے آتا ہے وہ پیسہ؟ کیا فارن فنڈنگ کا پیسا ہے؟ یا کشمیر بیچنے کا پیسہ ہے؟انہوں نے کہاکہ عوام کا جذبہ دیکھ کر کہتی ہوں کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت

ہے، کشمیریوں کو آٹے چینی کی لائنوں میں لگنے کے لیے دربدر نہیں چھوڑوں گی، الیکشن کے دن گھر نا بیٹھیں، جوق در جوق نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ شیر پر مہر لگانا اور اپنی کامیابی کی جنگ جیت کر آنا، عادتاً ووٹ چور عمران ووٹ پر ڈاکا ڈالے تو اسے ڈسکہ کی عوام کی طرح پکڑنا، ووٹ چوری کرنے والے کو گردن سے پکڑنا، بھاگنے نہیں دینا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…