ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت پریشان

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان ہوگیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی بوکھلا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ طالبان نے ہرات میں بھارتی فنڈ سے بنے ڈیم پر قبضہ کر لیا جبکہ افغان حکومت اور طالبان نے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔ بھارت نے کابل میں اپنے سفارت خانے کے

علاوہ مزار شریف اور قندھار میں قونصل خانوں سے 500 کے قریب اسٹاف کو نکالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی النہضہ ڈیم کی وجہ سے پیدا ہونیوالے تنازع پر مصر اور سوڈان کے پانی کے جائز حقوق کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا مملکت نے مصر سوڈان عرب دنیا اور افریقی براعظم کے لیے پانی کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مملکت پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عرب جمہوریہ مصراور جمہوریہ سوڈان کی کوششوں اور دونوں ملکوں کے پانی کے حقوق کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔سعودی عرب نے بھی اس بحران کے خاتمے کے لیے ایک جامع حل تلاش کرنے کے بین الاقوامی اقدامات کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کیدرمیان ان ممالک کے مفادات کے مطابق دریائے نیل کے پانی کے مسئلے کے منصفانہ اور دیر پا حل کے لیے اقدامات کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ دریائے نیل کے پانی کے تنازع کو بین الاقوامی قوانین کے تحت عرب لیگ اور افریقی یونین کی نگرانی میں حل کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…