پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

جھوٹے مقدمات بنانے پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو سزا دینے کا مطالبہ

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جھوٹے مقدمات بنانے پر وزیراعظم، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہیں،اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے بعد شرم ہو تو عمران صاحب، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام پر سزائے موت کی چکیوں اور قید خانوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، مقدمات بننے چاہئیں،3 سال میں جھوٹے مقدمات، بے بنیاد الزامات اور تہمتیں لگانے والوں کے چہرے جھوٹ کی سیاہی سے داغدار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف،شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمات میں عدالتی فیصلے سیاسی انتقام بے نقاب کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیں، قوم کے وسائل جھوٹے مقدمات پر ضائع کرنے کا حساب لیاجائے،پوچھا جائے کہ کیوں جھوٹے الزامات لگائے، تین سال اور اس سے پہلے میڈیا ٹرائل کیاگیا؟،ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونا، کوئی ثبوت نہ ہونا، عمران صاحب کے جھوٹے بیانیے کی موت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کے امیج، ملک میں معاشی گروتھ اور عوام کے اعتماد کو اپنے جھوٹے بیانیے سے ٹھیس پہنچائی،ملک کو 5.8 فیصد شرح ترقی، 3 فیصد مہنگائی، دوکروڑ افراد کو خط غربت سے نکالنے والے سزائے موت کی چکیوں میں قید کئے گئے،آٹا چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ کے لٹیرے اور چور اقتدار کے ایوانوں میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے، صنعت زراعت کا پہیہ چلانے، تعلیم اور صحت کے منصوبے لانے والوں کے مقدر میں قید خانہ ہے،ووٹ چور، معیشت چور، تعلیم اور علاج مہنگا کرنے، مفت دوائیاں چھیننے والے اقتدار کے ایوانوں میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…