اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

عثمان مرزا جوڑوں کو فلیٹ دیتا انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا، حیران کن انکشافات

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا کے ساتھی بھی گرفتار، ملزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپارٹمنٹ عثمان مرزا کا ہے جو کہ اسلام آباد میں اپنے اپارٹمنٹ کو رینٹ پر دیتا ہے، گرفتار ملزمان

نے بتایا کہ اس سے قبل بھی عثمان مرزا کئی خواتین اور جوڑوں کے ساتھ اسی طرح کی حرکات کر چکا ہے،ملزمان نے بتایا کہ عثمان اپارٹمنٹ میں آنے والے لوگوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیو بناتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا ہے،جو لوگ پیسے دے دیتے ہیں، انہیں چھوڑ دیتے ہے اور جو لوگ پیسے دینے سے انکار کرتے ہیں، انہیں بلیک میل کرتا رہتا ہے، ملزمان نے بتایا کہ عثمان نے پہلے کبھی کسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی البتہ اس مرتبہ عثمان کے ساتھیوں میں سے کسی ایک نے ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا،ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ عثمان نے غیر شادی شدہ جوڑے کو موقع پر نازیبا حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیااور غصے میں انہیں گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو برہنہ بھی کیا،دوسری جانب تشدد کا شکار لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ تھا اس لیے پہلے پولیس کو مطلع نہیں کیا۔

متاثرہ لڑکے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوان سامنے آنے سے گریز کر رہا ہے چونکہ اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں اس لیے وہ کارروائی کرنے سے بھی ہچکچا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…