جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

صحافی و کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے

datetime 5  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )اردو کے ممتاز فکشن نگار، صحافی اور معروف کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے۔داماد حسان نے اردو کے نامور لکھاری کی 90 برس کی عمر میں انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق

مسعود اشعر کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔وہ روزنامہ جنگ سے بطور کالم نگار طویل عرصہ وابستہ رہے، مسعود اشعر کو ان کی ادبی خدمات پر 2015ء میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف کالم نگارمسعوداشعر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسعود اشعر مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔مسعود اشعرمرحوم نے کالم نگاری کے ذریعے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ کالم نگاری کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…