جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایران ایٹم بم تیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے،سابق اسرائیلی آرمی چیف کا دعویٰ

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گیڈی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئزن کوٹ نے کہا کہ ہم آج دیکھ سکتے ہیں کہ(ٹرمپ انتظامیہ)کے ایران کے جوہری پروگرام سے نکلنے اور تہران پرآخری درجے کے دباو کی پالیسی نے ہمیں کچھ کامیابیاں دی ہیں

لیکن ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ ایران جوہری بم رکھنے کے قریب ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جس طرح سے معاملات ہوئے اور اس سے قبل بھی غیر ذمہ دارانہ تھا۔آئزنکوٹ کے یہ ریمارکس پیرس سنٹر فار پیس میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے آئے اور آئزنکوٹ نے موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہین اور سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر تنقید بھی کی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جبری اعتراف کے ذریعے سزا یافتہ ایک ملزم کی سزا پرعمل درآمد روک دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے جبری اعترافات کے بعد سزائے موت کے تحت قید ملزم بہائو الدین قاسم زادہ کی سزائے موت پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا تھا کہ قاسم زادہ نے وہ جرم اس وقت کیا تھا جب اس کی عمر صرف پندرہ سال تھی۔ اس کے بعد اسے اعتراف جرم کے لیے دوران حراست تشدد کرکے دبا ئوڈالا گیا۔خیال رہے کہ قاسم زادہ کوارومیہ جیل میں سزائے موت دیے جانے کا امکان ہے۔گذشتہ مئی کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے ایران میں سزائے موت کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے پھانسیوں کی ظالمانہ سزاں پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔انسانی حقوق گروپ

کے مطابق ایرانی جیلوں میں سزائے موت پانے والے زیادہ ترقیدی اقلیتی اقوام سے تعلق رکھتے ہیں۔ایمنسٹی کی سال 2020 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں ایران میں 267 قیدیوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کیا گیا۔ان میں سے 60 قیدی سیستان بلوچستان، ،مغربی آذر بائیجان، مشرقی آذربائیجان اور کردستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…