جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سکواڈ کا اعلان کر دیا

datetime 3  جولائی  2021 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے اسکوڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔انگلش اسکواڈ میں کپتان اوین مورگن، معین علی، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، جو روٹ، عادل رشید، سیم بلنگز، لیام ڈاؤسن اور جارج گارٹن بھی اسکوڈ میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، ٹام کورن، لیام لیوینگسٹن اور سام کرن ہیں۔فاسٹ باؤلرز ڈیوڈ ولی، مارک وْڈ، کرس ووکس بھی اسکوڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک روزی سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔دوسری جانب ڈربی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ مؤخر کر دیا گیا،قومی ون ڈے اسکواڈ کے ارکان اب صرف پچاس اوورز پر مشتمل ایک ٹارگٹ اننگز کھیلیں گے،اس سیشن کے دوران بیٹسمین صرف بیٹنگ اور باؤلرز صرف باؤلنگ کریں گے،اس دوران بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، محمد رضوان اور سرفراز احمد بیٹنگ کریں گے،جبکہ شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد نواز، محمد حسنین، ارشد اقبال اور وسیم جونیئر سیشن میں باؤلنگ کریں گے،باقی تمام کھلاڑیوں کو اس سیشن سے آرام دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں اچھی بیٹنگ پریکٹس ملی، تجربہ کار کوچز سے اپنی خامیوں کا پتہ چلا۔میڈیا سے گفتگو میں اظہر علی نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں تمام پرفارمرز موجود تھے، محمد یوسف اور دیگر کوچز کی موجودگی میں فائن ٹیونگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کوچز سے اپنی خامیوں کا پتہ چلا، متحرک کرنے کے لیے ہونے والے لیکچرز بھی شاندار رہے۔اظہر علی نے کہا کہ ہر شعبے میں مہارت کو بہتر بنانے کا موقع ملا، نوجوانوں کو اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کے تجربے سے آگاہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…