بہاولنگر(این این آئی )عید قرباں میں ابھی 20 روز باقی ہیں لیکن عوام کی قربانی ابھی سے شروع ہوگئی‘ ٹماٹر۔پیاز۔لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا ہے ۔عیدقرباں سے پہلے ہی عوام کی قربانی ۔ٹماٹر۔پیاز۔لہسن اور ادرک کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔20 روپے کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر 80 روپے میں پہنچ گیا۔ادرک 4 سو روپے کلو سے 480 روپے کلو ہوگیالہسن 150 روپے سے 2سو روپے کلو پہنچ گیا ہے ۔25 روپے کلو پیاز 40 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔عید آنے میں کافی دن رہتے ہیں لیکن سبزی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں ہے۔