ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دو اہم ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا، انتظام سنبھالتے ہی کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)محکمہ ریلوے نے سرسید اور مہران ایکسپریس کو نجی شعبے کے حوالے کردیا ہے، دونوں ٹرینوں کوپانچ جولائی سے نجی شعبے کی انتظامیہ چلائے گی۔رپورٹ کے مطابق نجی انتظامیہ نے بکنگ کا آغاز کرتے ہی دونوں مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پچاس فیصد اضافہ کردیا ہے۔پاکستان ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی انتظامیہ صرف ٹکٹ فروخت کرنے

اور دوران سفر اسے چیک کرے گی، انجن،ڈرائیور،گارڈ اور ٹرین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ریلوے پرہی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اس سلسلے کی کڑی ہے جس میں پاکستان ریلوے نے پندرہ ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس بابت باقاعدہ پیشکشیں بھی طلب کی گئیں تھیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق نجی شعبے میں دینے کیلئے مختص کی جانے والی ریل گاڑیوں میں جناح ایکسپریس، چمن پسنجر، بولان میل، کوہاٹ پسنجر، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، راوی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، اٹک پسنجر، جنڈ پسنجر اور موہنجو داڑو ایکسپریس بھی شامل ہیں۔دوسری جانب قومی ائیر لائن نے جمعہ سے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دیدی اور بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر رکھنے کا حکم دیا ہے۔قومی ائیر لائن نے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی ہے، اس حوالے سے پی آئی اے کے ہیومین ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین2جولائی سے بائیومیٹرک حاضری لگائیں اور ماسک کا استعمال کریں۔نوٹیفکیشن میں بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مارچ میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے بائیو میٹرک حاضری معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…