اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

آتش بازی نے شادی کے جشن کو خوفناک ماتم کدہ بنا ڈالا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے ایک گاں میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے لیے چلائی جانے والی شرلی خواتین کے درمیان پھٹنے سے شادی کا جشن ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الدقھلیہ گورنری کے نواحی علاقے میت غمر کے گاں اتمیدہ میں ہونے

والی شادی کی تقریب کے بعد بارات کی روانگی کی تیاری ہو رہی تھی۔ اس دوران کچھ سر پھرے نوجوانوں نے آتش بازی شروع کی۔اس دوران چلائی جانے والی ایک شرلی شادی میں شریک خواتین کے اکھٹ میں جا گری جس سے بھگڈر مچ گئی۔ جلتی ہوئی شرلی کی زد میں آ کر دو لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ آتش گیر مواد پھٹتے ہی ہر طرف دھوئیں کے بادل پھیل گئیاور شرکا میں جشن کے بجائے چیخ پکار شروع ہو گئی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی دم توڑ گئی جب کہ دوسری کی اسپتال میں حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ آتش بازی سے جھلسنے والی لڑکیوں کی شناخت میادہ ایھاب اور نورا الطحاوی کے نام سے کی گئی ہے۔آتش بازی کا گولہ لگنے سے ایک لڑکی کی کھوپڑی میں گہرا زخم ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے موقعے پر موجود سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد آتش بازی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے دلہا اور دلہن کے خاندانوں سے بھی اس حوالے سے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…