شہزاد اکبر کی لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس امیر بھٹی سے ملاقات

1  جولائی  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب امور بیرسٹر شہزاد اکبر دکھائی دے رہے ہیں ، وہ لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے بعد

واپس جارہے ہیں ۔ میڈیا نمائندگان کو خبر ملی تو وہ شہزاد اکبر سے بات چیت کیلئے چیف جسٹس کے دفتر کے باہر جا پہنچے تاہم جب وزیراعظم کے مشیر باہر آئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ۔صحافی نے شہزاد اکبر سے سوال کیا کہ آج کی ملاقات کس سلسلے میں ہوئی جس پر شہزاد اکبر سوالات سے بچتے ہوئے گاڑی تک جانے میں تیزچلتے رہے ، گاڑی میں بیٹھنے سے قبل انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو صرف ان کو مبارک باد دینے کیلئے آیا تھا ۔دوسری جانب شہزاد اکبر کی ملاقات پر سینئر خاتون صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی میدان میں آئیں اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدیدار کی جج سے ملاقات اور جج کی حکومتی عہدیدار سے ملاقات ، دونوں باتیں ہی مکمل قابل اعتراض اور قطعی غلط کردار۔ اپنے اپنے منصب اور حلف کی خلاف ورزی۔ لیکن چھوڑئیے، رہنے دیجیے، نیا پاکستان ہے صاحب۔۔۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…