اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورنا سے مزید 40افراد چل بسے ، 1037نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے
سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 836 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 31 ہزار 767 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 844 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 4 ہزار 320 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 145 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 230 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 90 ہزار 171 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 59 لاکھ 71 ہزار 573
کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 301 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 755 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 674 ہو
چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 464 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 68 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 320 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 706 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی
ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 178 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 309 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 343 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 583 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 138 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔