بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

لاہور، 90 سالہ مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

datetime 1  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی)سیشن عدالت لاہور نے بچوں کے گلی میں شور کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے 90 سالہ مجرم کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نوے سالہ گاما عرف گامن مسیح کو

سزاے موت اور 7لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔عدالت نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مجرم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے ۔ایف آئی اے آر کے مطابق بچے ٹیوشن پڑھ کر واپس آ رہے تھے اور انہوںنے گلی میں شور کیا ۔ملزم نے غصے میں آ کر لڑائی جھگڑا کیا اور پمپ ایکشن سے فار کیے ،عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مجرم کو سزا سنائی۔دوسری جانب لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹومحمد اسلم لنگا ہ اور اسٹیٹ آفیسرعقیل اکرم کی نگرانی میں بھاری مشینری اور پولیس نفری کے ہمراہ مصطفی ٹائون کے شہباز بلاک میں آپریشن کر کے غیر قانونی قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کے پانچ پلاٹوں کا قبضہ واگزار کر وا لیا۔ ایل ڈی اے کے عملے نے مصطفی ٹائون، شہباز بلاک میں واقع تین تین مرلے کے چار پلاٹ نمبر405،406،391اے ،474 اورپانچ مرلے کے ایک پلاٹ نمبر109 پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں اور ان پلاٹوں کا قبضہ واگزار کر والیا۔ واگزار کروائے جانے والے پلاٹوں کی مالیت تقریباً تین کروڑ80لاکھ روپے ہے۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…