اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کورونا کی دو مختلف ویکسنیوں کی خوراکیں زیادہ بہتر نتائج دیتی ہیں، نئی تحقیق

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تیار کردہ دو مختلف ویکسینز لگوانے سے بہتر قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے جو بیماری کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی ویکسین کی

دو خوراکوں کے بجائے اگر دو مختلف ویکسینز کی خوراکیں لگوائی جائیں تو کووڈ 19 سے لڑنے کی صلاحیت زیادہ بہتر ہو جاتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیاہے جن میں سے کچھ کو فائزر اور ایسٹرازینیکا ویکسینز کی دو خوراکیں دی گئی تھیں جب کہ دیگر کو دونوں خوراکیں ایسٹرازینیکا ویکسینز کی دی گئی تھیں۔تحقیق میں یہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی کہ لوگوں کو پہلے ایسٹرازینیکا اور پھر فائزر ویکسین کی خوراک دینا زیادہ بہتر ردعمل کے لیے تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے؟نتائج کے مطابق اگرچہ فائزر کی دو خوراکیں دو ویکسینز کے امتزاج سے زیادہ اینٹی باڈیز بناتی ہیں لیکن دو ویکسینز سے لوگوں میں زیادہ طاقتور ٹی سیل ردعمل بنتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو اسنیپ نے اس حوالے سے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ چار ہفتوں کے وقفے سے دو مختلف ویکسینز کا استعمال ایسے مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتا ہے جو ایک ہی ویکسین ایسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ماہر پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے اس ضمن میں بتایاکہ ڈیٹا اہم سمت کی جانب پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دو ویکسینز کا امتزاج چار ہفتوں میں لوگوں کو زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔پروفیسر جوناتھن وان ٹام نے کہاکہ ویکسینیشن پروگرام سے اب تک ہزاروں جانیں بچائی جاچکی ہیں لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ دو مختلف ویکسینز کا استعمال لوگوں کو تحفظ کے پروگرام کو زیادہ لچک فراہم کرسکتا ہے جب کہ اس سے ان مماک کو بھی مدد مل سکے گی جن کو ویکسینز کی سپلائی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…