جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

نبی کریم ؐکو نرم بستر کیوں پسند نہ تھا ، ایک دفعہ حضرت حفصہ ؓ نے بستر کو نرم کرنے کیلئے تہہ لگا دی تو نبی کریم ؐ نے انہیں کیا فرمایا:

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حضور اکر م ﷺ کا بستر مبارک ایک ٹاٹ تھا۔ جو رات کو دوہرا کردیاجاتا ۔ اور دن میں سید ھا کردیا جاتا۔ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا ام المومنین نے ایک رات اس کی ایک تہہ اور لگا دی۔ اور بستر ذرا نرم ہوگیا۔ تو آپ ﷺنے فرمایا: حفصہ رضی اللہ عنہا

میرے بستر کے ساتھ کیا کیا ؟ فرمانے لگیں ! یا رسول اللہ ﷺ وہی ہے میں نے اس کی ایک تہہ اور لگا دی تھی تاکہ ذرا نرم ہوجائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تو اپنے اللہ کے سامنے رات گزارنے والا بندہ ہوں۔ اس بستر کی نرمی مجھے رات کو اٹھنے سے روک دے گی۔ اس لیے یہ جیسا تھا اسے ویسا ہی کردے۔ مجھے نرم ونازک بستر نہیں چاہیے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک انصاری عورت آئی اور اس نے آپ ﷺ کے گھر میلی پرانی اور پھٹی پرانی رضائی دیکھی تو فوراً گھر گئے اور اپنے گھر سے ایک نئی رضائی بھیج دی۔ آپ ﷺ تشریف لائے اور پوچھا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ کیا ہے ؟ فرمایا: یا رسول اللہ ﷺ پڑوسن انصاری عورت نے آپ کے لیے بھیجی ہے۔ نئی اور پھولدار رضائی تھی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ رضی اللہ عنہا اسے واپس کردے ۔ مجھے میری پرانی اوڑھنی رضائی ہی ٹھیک ہے ۔ میری پرانی گڈری ہی ٹھیک ہے۔ کہاام المومنین رضی اللہ عنہا نے کہا ! واپس نہیں کرنی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا قسم ہےمجھے میرے رب کی ! مجھے اللہ جل وجلال نے کہا کہ اگر تو کہے تو احد کے پہاڑ سونے کا بنا دوں ۔ مگر میں نے تو خود ان چیزوں کو پسند نہیں کیا۔ اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! اسے واپس کردے ۔یہ نئی رضائی اور محمدؐ ایک گھر میں جمع نہیں ہوسکتے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت سے نکاح (عموماً) چار چیزوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ اس کے مال کی وجہ سے، اس کے خاندان کے شرف کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے۔ تم دیندار عورت سے نکاح کرو، اگرچہ گرد آلود ہوں تمہارے ہاتھ، یعنی شادی کے لئے عورت میں دینداری کو ضرور دیکھنا چاہئے، خواہ تمہیں یہ بات اچھی نہ لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…