اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں ووٹر رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین12کروڑ سے زائد فرق کو ختم کرنے کیلئے ملک بھر کے66اضلاع میں ووٹر رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ووٹر رجسٹریشن مہم میں الیکشن کمیشن کے ساتھ نادرہ سمیت این جی اوز اور مقامی کمیٹیاں معاونت کریں گی،سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو

ووٹر رجسٹریشن مہم کے دوران عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرنے کی کوششیں کرنی ہوں گی۔بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین ووٹرز کے اندراج کے حوالے سے مکمل کئے جانے والے پائلٹ پراجیکٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنیڈر افیئرز نگہت صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے20ایسے اضلاع جہاں پر مرد و خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کے مابین فرق بہت زیادہ تھا میں نادرہ،این جی اوز اور ضلعی ووٹرز کمیٹیوں کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم شروع کی،اس پراجیکٹ کے دوران ان اضلاع میں 1لاکھ 33ہزار سے زائد مرد وخواتین جن کی عمریں18سال سے زائد تھی تک گھر گھر جاکر رسائی کی اور ان سے رجسٹریشن کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تمام اضلاع میں خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات نمایاں رہیں،بعض خواتین نے نادرہ مراکز کے دور ہونے اور بے پناہ رش کی شکایت کی جبکہ بعض خواتین نے نادرہ سنٹروں میں خواتین عملے کی کمی،سماجی ریوں اور شناختی کارڈ کی عدم ضرورت کے احوال بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے مگر شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بطور

ووٹر رجسٹریشن انتخابی عمل میں حصہ لینے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خواتین کو ملکی تعمیر وترقی میں اہم جز سمجھتی ہے اور انتخابات میں خواتین سمیت معذور افراد،خواجہ سرا اوردیگر طبقوں کی شمولیت کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو

بھی بھرپور ساتھ دینا ہوگا اور اس سلسلے میں میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام خصوصاً خواتین کو شناختی کارڈ بنانے اور انہیں بطور ووٹر رجسٹرڈ ہونے کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن رواں ماہ کے دوران ملک بھر کے60ایسے اضلاع جہاں پر مرد وخواتین ووٹرز کے مابین فرق بہت زیادہ ہے ووٹر

رجسٹریشن کی ملک گیر مہم شروع کر رہا ہے اور اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے نادرہ حکام کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ان اضلاع میں خواتین کی رجسٹریشن کیلئے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے اور جن علاقوں میں نادرہ کے مراکز6کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ہیں وہاں پر نادرہ موبائل وین کے ذریعے گاؤں گاؤں میں خواتین کوشناختی کارڈ کے حصول میں مدد فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…