اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

مہتمم جامعہ بنوریہ مولانا عبدالرزاق انتقال کر گئے

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک کی معروف علمی شخصیت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے ، مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کا شمار ملک کے بڑے اور بااثر علما کرام میں ہوتا ہے وہ کئی عربی اردو کتب کے مصنف اور جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوریہ ٹان کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان،اقرا روض الاطفال ٹرسٹ کے

صدر اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر تھے ، پوری زندگی درس وتدریس اور دین کی ترویج واشاعت میںمصروف رہے ہیں ،1935 میں ضلع ایبٹ آباد کے گاں کوکل کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اور میٹرک تک دنیاوی تعلیم اپنے ابائی گاں ایبٹ آباد میں حاصل کی بعد ازاں ہری پور کے مدرسہ دارالعلوم چوہڑ شریف میں دو سال، اور احمد المدارس سکندر پور میں دو سال پڑھا۔ 1952 میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ تعالی کے مدرسہ دارالعلوم نانک واڑہ کراچی میں درجہ رابعہ سے درجہ سادسہ تک تعلیم حاصل کی ۔ درجہ سابعہ و دور حدیث کے لیے محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری رحم اللہ علیہ کے مدرسہ جامع العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاون میں داخلہ لیا تو مہتمم مولانا یوسف بنوری نے رحمہ اللہ آپ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر بطور استاد تقرر کیا جس کے ساتھ آپ نے اپنے تعلیم مکمل کی 1956 میں علامہ بنوری ٹان سے سند فراغت حاصل کی اور آپ کو جامع العلوم الاسلامیہ علامیہ بنوری ٹان کا پہلا طالب علم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، 1962 میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے ، 1972 میں جامعہ ازہر مصر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ امام الفقہ العراقی کے عنوان سے مقالہ لکھا جس کو مقبولیت حاصل ہوئی۔1974 میں شیخ بنوری کی زیرِ امارت تحریک چلنے والی تحریک ختم نبوت کا حصہ رہے جس کے نتیجہ میں آئینِ پاکستان میں عقیدِ ختمِ نبوت کا تحفظ ممکن ہوا، 1984 میںامتناعِ قادیانیت آرڈیننس پاس ہوا۔ پاسپورٹ میں مذہب کے خانہ کی بحالی، اور 2010 میں ناموسِ رسالت کے قانون کے تحفظ کے لیے چلائی جانے والی تحریک میں بھی آپ کا بنیادی و کلیدی کردار رہا۔2017 سے تاحال آپ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے کے صدر جبکہ وفاق کی نصاب کمیٹی اور امتحان کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں دار فانی سے کوچ کرگئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم سمیت دیگر مدارس دینیہ کے مہتمین سیاسی، سماجی شخصیات نے مولانا عبدالرزاق اسکندر کے انتقال کو سانحہ قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیاہے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ آج امت مسلمہ ایک مشفق مہربان مربی سے محروم ہوگئی ہے ، حضرت ڈاکٹر صاحب کی ملک وملت کا عظیم سرمایہ تھے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کے درجات کو بلند اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…