اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

’’میں تمہارے بابا کو بھی جانتا ہوں‘‘ وزیر خارجہ شاہ محمود کا بلاول بھٹو کی تنقید پر شدید رد عمل آگیا

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بلاول ابھی بچہ ہے، کسی پراسس سے گزر کر نہیں آیا،ہم نے آئینہ دکھایا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، جب آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تو آپ پرسنل ہوتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلاول کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب ننھا منا بچہ ہوتا تھا اور کونے میں کھڑا جھڑکیاں کھا رہا ہوتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول کو بھی جانتا ہوں ان کے بابا کو بھی جانتا ہوں، بلاول ابھی بچہ ہے، کسی پراسس سے گزر کر نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول لیڈر تو نامزد ہو گیا لیکن پارلیمانی روایات کو سمجھنے کیلئے وقت لگتا ہے، سندھ کے معاملات میں یہ ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بات کی، اچھی بات ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ روایت یہ ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن بحث کو اوپن کرتا ہے ، کیا انہوں نے سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کو بحث کا آغاز کرنے دیا؟انہوں نے کہاکہ روایت یہ ہے کہ فنانس منسٹر، بحث کو سمیٹتا ہے کیا سندھ اسمبلی میں یہ روایت اپنائی گئی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین، لیڈر آف اپوزیشن ہوتا ہے کیا انہوں نے سندھ اسمبلی میں اس روایت کو اپنایا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ روایت یہ ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کو نمائندگی دیتے ہیں – کیا انہوں نے سندھ میں یہ روایت اپنائی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ روایت یہ ہے کہ اگر آپ کو اسپیکر سے کوئی شکایت ہوتی ہے تو آپ ہاؤس میں انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بناتے – آپ ان سے وقت لیتے ہیں اور اپنی بات ان کے ساتھ چیمبر میں کرتے ہیں کیونکہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہیں، ہم سے جن روایات کی پاسداری کا تقاضا کرتے ہو خود ان پر عمل کیوں نہیں کرتے؟ ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے روایت کی پاسداری کی بات کی آور ہم نے انہیں آئینہ دکھایا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، جب آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تو آپ پرسنل ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…