پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا سینکڑوں افراد ہلاک

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرد ترین کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ غیر معمولی گرمی کے باعث اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک اور غیرمعمولی

گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار کینیڈا کے سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اموات اچانک رپورٹ ہوئیں، حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ائیرکنڈیشنڈز کی مانگ بڑھ گئی ہے، شدید گرمی سے نظام زندگی متاثر ہو گئی ہے اور گرمی کا 126 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعے سے بڑھنا شروع ہوا، مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ برٹش کولمیبا کے شہر اگیسز میں 1895 میں 28 جون کو سب سے زیادہ 31.3 سیلیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…