جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی، آصف زرداری

datetime 30  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی۔وہ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے مختصر بات چیت کررہے تھے ۔ صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ حکومت چلی جائے گی اب کیا صورتحال دیکھ رہے ہیں؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ حکومت تو ہے نہیں چلی کیا جائے گی؟ ہو تو جائے گی ناں یہ تو مانگے تانگے پر گھس گھسا کر (نظام) چلا رہے ہیں۔افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں سوچنا بھی ہے اور اس پر نظر بھی رکھنی ہے، جو اس میں شامل ہے وہ دیکھتے ہوں گے۔اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو ضرور ہر معاملے پر اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…