بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو 2 بار گرفتار کیا گیا

datetime 29  جون‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سستی سبزی بیچنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے اسپیشل مجسٹریٹ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔کاشف بشیر نے ایک ہی دکاندار کے خلاف پہلے سستی اور پھر مہنگی سبزی بیچنے پر مقدمات درج کرائے تھے۔کاشف بشیر نے ایک ہی

دکاندار کے خلاف پہلےبھی سستی سبزی بیچنے پر گرفتار کرایا تھا تاہم عدالت نے اسے دونوں بار رہا کر دیا تھا دوسری جانب انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر کی غلطی پر اس کے خلاف فوری کارروائی شروع کردی۔رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔ڈی سی لاہور نے کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا اور کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کرلی۔ ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹ کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا۔ کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دیے گئے تھے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سستی سبزی فروخت کرنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے والے مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے سستی سبزی فروخت کرنے والے سبزی فروش پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا واقعہ مضحکہ خیز ہے۔شہباز گل نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ اس مجسٹریٹ کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر کی غلطی پر اس کے خلاف فوری کارروائی شروع کردی۔رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات واپس لے لیے۔ڈی سی لاہور نے کاشف بشیر سے اختیارات واپس لینے کا لیٹر خود دستخط کر کے جاری کیا اور کاشف بشیر سے جواب طلبی بھی کرلی۔ ڈی سی لاہور نے مجسٹریٹ کاشف بشیر کو کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول کی چیکنگ سے فوری طور پر روک دیا گیا۔ کاشف بشیر کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت اختیارات دیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…